صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا: امریکی اخبار کا دعویٰ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔
امریکی اخبار نے یہ دعوی امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کیا ہے جن کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ زمینی فوج اتار کر آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کرلیا جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جلد شکست دی جائےگی، ایران ملاقات چاہتا ہے، وہ معاملہ طے کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گےکہ ان کے ساتھ کوئی سمجھوتا کرتے ہیں یا نہیں۔

WhatsApp
Get Alert