پاکستان کے بیشتر سفارت خانے پی ٹی آئی کو پروموٹ کر رہے ہیں، ساجد تارڑ کا دعویٰ

سفارت خانے پی ٹی آئی کی آماج گاہیں بنے ہوئے ہیں، ان سفارت خانوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، یہ پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، ٹرمپ کے سابق مشیر کی گفتگو


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور ساجد تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کے بعض اہلکار تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت میں سرگرم ہیں، جس پر حکومت پاکستان کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اپنے بیان میں ساجد تارڑ نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری اہلکار یا سفارتی عملہ حکومت پاکستان سے تنخواہ لے کر کسی سیاسی جماعت، خصوصاً پی ٹی آئی، کے حق میں کام کر رہا ہے تو اسے فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بصورت دیگر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی متعدد سفارتی تنصیبات مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔


ان کے بقول اس وقت بیشتر پاکستانی سفارت خانے پی ٹی آئی کی آماج گاہیں بنے ہوئے ہیں، جو قابل تشویش صورتحال ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی سفارت خانے یا اہلکار کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملتے ہیں تو ان کے خلاف سخت انتظامی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ساجد تارڑ نے مزید کہا کہ سفارتی اداروں کا کام ریاستی مفادات کا تحفظ اور پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت کے مفادات کو فروغ دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی مشنز سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو یہ قومی مفاد اور سفارتی اصولوں کے منافی ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert