اللہ اہل لوگوں کو نہیں چنتا،بلکہ جنہیں چن لیتا ہے انہیں خود اس ذمہ داری کے قابل بنا دیتا ہے،قومی کرکٹر عمراکمل

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر عمر اکمل اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔
عمر اکمل نے مسجد الحرام سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ’’ اللہ اہل لوگوں کو نہیں چنتا، بلکہ جنہیں چن لیتا ہے، انہیں خود اس ذمہ داری کے قابل بنا دیتا ہے۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی یہاں حاضری کی سعادت عطا فرمائی۔”
عمر اکمل کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین ان کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
