اگرملک میں کوئی بھی اسرائیلی شہری ملاتو ہم اسے فوراً ملک بدر کر دیں گے کیونکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے؟ملائشین وزیراعظم


کوالالمپور(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کا اس*رائیل مخالف بیان ملکی خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ ملائیشیا اس*رائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے اگر ملک میں کوئی بھی اسرائیلی شہری پایا گیا تو اسے فوری طور پر ملک بدر (Deport) کر دیا جائے گا۔
یہ سخت ردعمل ریاست جوہور (Johor) کے ایک ٹیک پروجیکٹ “نیٹ ورک اسکول” میں دوہری شہریت کا استعمال کرتے ہوئے اس*رائیلی شہریوں کی ممکنہ موجودگی کی رپورٹس سامنے آنے پر دیا گیا۔
ملائیشیا کے اس*رائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اور وزیرِ اعظم نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی اور اس دیرینہ سیاسی موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert