پنجاب میں سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن، 15 اضلاع کے لیے 272 نئی مشینیں فراہم

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں نکاسی آب کے نظام کو جدید بنانے کے منصوبے کے تحت 15 اضلاع کے لیے 272 جدید سیوریج مشینیں متعلقہ واسا حکام کے حوالے کر دیں۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ 41 اضلاع میں واسا کو مجموعی طور پر 696 مشینیں اور آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کا سفر صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے پنجاب کے عوام کو جدید شہری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے پنجاب کے 15 اضلاع میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے جدید ترین 272 مشینوں کی فراہمی مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ واسا حکام کے سپرد ان مشینوں کی علامتی چابیاں دیں۔
وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران سکیورٹی ہٹا کر واسا ورکروں کو اپنے پاس بلایا، ان سے ملاقات کی، ان کی خواہش پر گروپ فوٹو بنوایا اور انہیں دل لگا کر عوامی خدمت انجام دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے واسا ورکروں کے لیے جدید مشینری کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہر اور ہر شہری کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔
صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے واسا اداروں کو 12 اقسام کی 272 جدید مشینیں فراہم کی جا چکی ہیں، جن میں لوڈر رکشہ، ٹریکٹر ٹرالی، سیور ونچ مشین، ڈی سیلٹنگ مشین، سیور جیٹنگ مشین، ڈی واٹرنگ پمپ، واٹر باؤزر، ڈمپ ٹرک، ٹریکٹر، بیکو، سیور سکشن مشین، وہیل ایکسکیویٹر اور ٹرک بوم کرین شامل ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 41 اضلاع میں واسا نیٹ ورک کی توسیع کے ساتھ مجموعی طور پر 696 مشینیں اور جدید آلات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں واسا نیٹ ورک کو دو اضلاع سے بڑھا کر 41 اضلاع تک وسعت دی جا چکی ہے اور عوام کی سہولت کے لیے مؤثر سیوریج اور جدید نکاسی آب کے نظام کو تیزی سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا
