عوام ہوشیار !‌ معروف سپر اسٹور کے گودام سے 4 ہزار 730 کلو ایکسپائر اشیاء برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف سپر اسٹور کے گودام سے 4 ہزار 730 کلو ایکسپائر اشیاء برآمد کرلی گئیں ، جس میں آٹا،خشک میوہ جات، دال،بیسن، میدہ، دلیہ وغیرہ شامل ہیں۔

ر: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جیابگا روڈ پر واقع ایک معروف سپر اسٹور کے گودام پر چھاپہ مار کر 4 ہزار 730 کلو زائد المیعاد اشیائے خوردونوش برآمد کر لیں اور گودام کو سیل کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گودام سے برآمد ہونے والے ہزاروں کلو آٹا، خشک میوہ جات، دالیں، بیسن، میدہ اور دلیہ سمیت دیگر مضرِ صحت اشیا کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گودام میں قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ایکسپائر اور تاز اسٹاک کو ایک ساتھ رکھنے پر عمل میں لائی گئی۔

اس غفلت کے باعث ایکسپائر سامان کے مارکیٹ میں سپلائی ہونے اور شہریوں تک پہنچنے کا شدید خدشہ تھا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پیکنگ گودام کو اصلاح تک سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خوراک کی تیاری اور سپلائی میں جعلسازی و ملاوٹ کے ہر راستے کو سختی سے روکیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سپر اسٹورز اور گوداموں کو قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کوئی بھی چیز خریدتے وقت مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری ڈیٹ لازمی چیک کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

WhatsApp
Get Alert