“آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026: میر سرفراز بگٹی کا نوجوانوں سے خصوصی خطاب، قومی سلامتی اور اتحاد پر زور”


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے شریک 4,000 سے زائد طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی، دہشت گردی کے چیلنجز، نوجوانوں کے کردار اور ملکی ترقی میں ان کی ذمہ داریوں پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

نشست کے دوران طلبہ و طالبات نے کھل کر مختلف قومی، سماجی اور علاقائی موضوعات پر سوالات کیے، جن کے وزیراعلیٰ نے مدلل، جامع اور حقائق پر مبنی جوابات دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی شکل کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری، تحقیق اور شعور کے ساتھ کریں، کیونکہ گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈا نوجوان ذہنوں کو متاثر کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔
اختتام پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہنے کے لیے بنا ہے، پاکستان اور بلوچستان ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں، اور قومی اتحاد، یکجہتی اور نوجوانوں کی مثبت سوچ ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

WhatsApp
Get Alert