ڈیرہ بگٹی، سوئی کے علاقے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز سوئی کے علاقے پٹ فیڈر میں پیدل چلتے ہوئے نوجوان کا پاں رستے میں بچھی بارودی سرنگ پر آگیا بارودی سرنگ زور دھماکے سے پھٹ گیا بارودی سرنگ دھماکے کی نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان احمد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔
