بلوچستان میں کفایت شعاری کے دعوے دھرے رہ گئے، وزرا اور سٹاف کے اخراجات 79 کروڑ سے تجاوز کر گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مالی مشکلات، کفایت شعاری کے دبا اور عوامی مسائل کا سامنا کرنے والے بلوچستان میں وزرا اور ان کے سٹاف کے اخراجات میں اضافے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران وزرا اور ان کے سٹاف کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے مختص بجٹ کے مقابلے میں اخراجات مقررہ حد سے تجاوز کر گئے۔ مالی سال کے اختتام تک مجموعی اخراجات 79 کروڑ 21 لاکھ روپے تک جا پہنچے، جو مختص بجٹ سے تقریبا 13 کروڑ روپے زائد ہیں۔ذرائع کے مطابق خلیجی جنگ کے تناظر میں حکومت بلوچستان کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں سرکاری اخراجات خصوصا غیر ضروری اخراجات میں کمی پر زور دیا گیا، تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان اقدامات پر مثر عملدرآمد نظر نہیں آیا۔وزرا اور ان کے سٹاف کے لیے تیل کی مد میں 4 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم اس مد میں بھی بجٹ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے زائد خرچ ہوئے اور مجموعی اخراجات 6 کروڑ 21 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسے صوبے میں جہاں صحت، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کے مسائل موجود ہیں، وہاں سرکاری اخراجات میں اضافے پر سوالات اٹھنا فطری امر ہے۔

WhatsApp
Get Alert