دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لیتا: کوآرڈینیٹر وزیر اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لیتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، پرائس ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں تو یہ شفافیت لاتی ہے۔

رانا احسان افضل نے کہا کہ یہ کوئی نیا فارمولا ایجاد نہیں کیا بلکہ کئی ممالک میں روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے ہوتی ہیں، بہت عرصے سے کہا جاتا تھا کہ قیمتوں کو ڈی ریگولیشن کریں جس کیلیے بڑا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ایسا نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لیتا، حکومت بھی وہی کام کر رہی ہے جو باقی ممالک کر رہے ہیں، لیوی چارج بجٹ کا حصہ ہے جس سے حکومتی امور چلائے جاتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert