جرمنی: برلن میں ڈرائیور نے وین ہجوم پر چڑھا دی، ایک شخص ہلاک


جرمنی(قدرت روزنامہ)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک وین ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلن کے ٹیئرگارٹن پارک میں ایک تقریب منائی جارہی تھی جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تقریب کے دوران ایک سفید رنگ کی وین کے ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس سے 16 کے قریب افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ریسکیو ادارے فوری موقع پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کے اسپتال منتقلی کے عمل میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے تاہم ابھی اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert