ژوب اور لورالائی بارڈر ایریا میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی


ژوب(قدرت روزنامہ)ژوب اور لورالائی کے سرحدی علاقے ژڑہ کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملک کریم کبزئی اور شاہ فیصل چرمئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ مزید معلومات اور فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert