کوہلو تمبو میں نامعلوم مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی پر حملہ، ٹائر برسٹ، ملازمین کو کام بند کرنے کی دھمکی


کوہلو(قدرت روزنامہ)سب تحصیل تمبو میں زیر تعمیر ڈیم منصوبے پر تعینات تعمیراتی کمپنی کی مشینری اور گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچا۔ایس ایچ او تمبو کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور کئی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کر دیے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حملہ آوروں نے کمپنی کے ملازمین کو کام بند کرنے کی دھمکی دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے، جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert