پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے اشتعال انگیز حملے نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ امن و استحکام کے لیے بھی خطرناک ہیں۔
🔴 BREAKING: Pakistan’s foreign ministry strongly condemns the drone attacks on Saudi Arabia carried out by Iran-backed militias in Iraq, saying “such provocative attacks pose a grave threat to peace and stability across the entire region.” pic.twitter.com/4WtdQaYlW5
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 27, 2026
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ریاض اور ملک کے مشرقی علاقوں میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے متعدد ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق یہ ڈرون حملے عراقی سرزمین سے ایران نواز مسلح گروہوں کی جانب سے کیے گئے۔ سعودی حکام نے ان کارروائیوں کو “دہشت گردانہ کوششیں” قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈرون بروقت تباہ کر دیے گئے۔
BREAKING: Saudi Aramco’s Abqaiq refinery has been struck by drones, causing a massive fire at the facility and the East-West Pumping Station. NASA FIRMS satellite imagery confirms extensive fire activity at the site.
Abqaiq is the world’s largest crude oil stabilization plant,… pic.twitter.com/2pxF02N47C
— The Hormuz Letter (@HormuzLetter) July 27, 2026
سعودی عرب نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی قسم کے حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں سعودی ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئیں، تاہم سعودی حکام نے تاحال اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں عارضی کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم خطے میں سیکیورٹی صورتحال بدستور تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
