سبی میں دن دیہاڑے قبائلی رہنما پر قاتلانہ حملہ: میر سیف اللہ ڈومکی شدید زخمی


سبی (قدرت روزنامہ)بختیار آباد بچا بند کے قریب مسلح افراد نے قبائلی رہنما میر سیف اللہ ڈومکی کی گاڑی پر اس وقت بے دریغ فائرنگ کر دی جب وہ اپنی زمینوں سے واپس بختیار آباد آ رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 گولیاں لگنے سے قبائلی رہنما شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ان کے حامیوں کی بڑی تعداد 1122 سینٹر بختیار آباد پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے میر سیف اللہ ڈومکی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ضروری علاج کے بعد انہیں مزید معالجے کے لیے کراچی منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق قبائلی رہنما کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے بروقت موقعِ واردات پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور بختیار آباد پولیس معاملے کی مزید تفتیش و کارروائی کر رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert