رکھنی میں دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید؛ دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری، مزید نفری طلب

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) رکھنی میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری، مزید نفری بھی طلب کر لی گئی۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا، دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند۔ دہشتگردوں کا ہر قیمت پر قلع قمع کیا جائے گا، ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند۔
