شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی نماز جنازہ عیدگاہ بارکھان میں ادا کر دی گئی


بارکھان(قدرت روزنامہ)شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی نماز جنازہ عیدگاہ بارکھان میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ، ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ، ونگ کمانڈنٹ ایف سی بارکھان کے علاوہ پولیس و ایف سی کے آفیسران، اہلکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی بہادری اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور انکے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی ۔
شہید کی جسد خاکی پر قومی پرچم رکھا گیاتھا، جبکہ پولیس کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

WhatsApp
Get Alert