کوئٹہ: حاملہ خاتون قتل، بیٹا زخمی، شوہر گرفتار؛ وزیر داخلہ کا نوٹس، شفاف تحقیقات کی ہدایت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ایئرپورٹ روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ اسکیم میں فائرنگ کے واقعے میں حاملہ خاتون جاں بحق بیٹا زخمی ، شوہر گرفتار
کوئٹہ: پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت وردہ داؤد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی بچے کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ: ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر فرحان مگسی کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے۔
کوئٹہ: واقعے کی تفتیش کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مقدمہ سیریس کرائمز یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
کوئٹہ: ایس ایچ او ایئرپورٹ تھانہ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کے تمام ممکنہ محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ: مقتولہ کی بہن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے اور فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ: اہل خانہ کے مطابق وردہ داؤد کی دوسری شادی فرحان مگسی سے ہوئی تھی، جبکہ پولیس تمام دستیاب شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ایئرپورٹ روڈ، فرید بابا کالونی میں حاملہ خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
معاونِ برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق، واقعے سے متعلق پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
کوئٹہ: قتل میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی
کوئٹہ: بابر یوسفزئی نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔بابر یوسفزئی
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان کے تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔ بابر یوسفزئی
کوئٹہ: عوام کا جان و مال کا تحفط ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے بابر یوسفزئی
کوئٹہ: کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ صوبے میں خوف و ہراس پھیلائیں اور ظلم کا بازار گرم کریں
معاون برائے داخلہ
