پی بی 09 کوہلو: الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ، 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم


کوہلو (ڈیلی قدرت کوئٹہ) الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 09 کوہلو سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نواب جنگیز مری کامیاب قرار پائے تھے، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری نے ان کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert