سورینج میں کوئلہ کان کے افسوسناک حادثے میں اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، میر شعیب نوشیروانی

حادثے میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ، زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا، صوبائی وزیر


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) سورینج میں کوئلہ کان کے افسوسناک حادثے میں اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی۔ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار حالات کے باوجود آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی۔ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی۔ حکومت بلوچستان ریسکیو آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہی ہے، امدادی سرگرمیوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی۔ کان کنی کے شعبے میں حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی۔ حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی۔ حادثے میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی۔

WhatsApp
Get Alert