ملک میں مجموعی طور پر 40ہزار348انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر 40ہزار348انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کئے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ بلوچستان میں 31ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،کے پی کے میں 7177انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 819افراد دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہوئے،دہشتگردی کے واقعات میں آرمی کے 303جوان شہید ہوئے۔322شہری دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ سکیورٹی فورسز نے 194آپریشن روزانہ کئے ہیں،رواں سال کی شہادتیں 819ہیں،مجموعی طور پر 28خودکش حملوں کے واقعات ہوئے،ٹانک، کراچی میں پیش آنے والے واقعات میں افغانی ملوث تھے،ہر روز10دہشتگرد مارے گئے،2084مصدقہ دہشتگرد مارے گئے۔

WhatsApp
Get Alert