پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد چند پیسوں کی کمی کا تحفہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند پیسوں کی کمی کا تحفہ دے دیا، پیٹرول 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرانے 3 اگست تک پیٹرول 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 66 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

WhatsApp
Get Alert