سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، یکم اگست 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔جمعۃ المبارک کے روز بھی سونا مہنگا ہوگیا۔24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ سونے کے نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 357 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 288 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 79 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 294 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی 68 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 396 روپے کی ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھ گئے۔ سونے کی عالمی قیمت 30 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 80 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.79 ڈالر اضافے سے 58.15 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
