خدمت کے میدان میں ن لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، عطا تارڑ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خدمت کے میدان میں ن لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کی سیاست کرتی ہے، ن لیگ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ترقیاتی منصوبے پورے ملک اور کشمیر میں نظر آتے ہیں، کشمیر میں جاکر دیکھیں نواز شریف اور شہباز شریف کے کئی منصوبے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں ن لیگ کو برتری حاصل ہوئی ہے، وہاں ہر جگہ ن لیگ کی آواز ہے، مزید سیٹیں بھی جیتں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی، کچھ سیاسی پارٹیوں کا حق ہے سیاست کریں، لوگوں کو اپنا منشور بتائیں لیکن ان کے پاس ایسا منشور نہیں جس میں ن لیگ کا مقابلہ کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے حوالے سے ن لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، ن لیگ کے ہر دور میں ترقی آئی، عوامی منصوبے شروع کیے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert