وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ میں بائیو ماس سٹیم پلانٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کردیا ،سالانہ تقریباً 21 لاکھ 50 ہزار ڈالرزبچت ہو گی

لاہور( قدرت روزنامہ ) پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ میں نیسلے فیکٹری کے بائیو ماس سٹیم پلانٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیاہے-شیخوپورہ نیسلے فیکٹری میں جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ تقریباً 45 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے قائم کیاگیا-جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ فصلوں کی باقیات جلانے کا ماحول دوست اور پائیدار متبادل ہو گا- جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ سالانہ تقریباً 72 ہزار ٹن زرعی باقیات ایندھن کے طور پر استعمال کرے گا-جدید ترین بائیو ماس اسٹیم پلانٹ فی گھنٹہ30 ٹن سٹیم پیدا کرے گا-سٹیم پلانٹ منصوبے سے ایندھن کی مد میں سالانہ تقریباً 21 لاکھ 50 ہزار ڈالر بچت ہو گی- بائیوماس سٹیم پلانٹ سے سالانہ تقریباً 24 ہزار 345 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے- بائیو ماس سٹیم پلانٹ نیسلے کے پروگرام برائے ماحولیاتی پائیداری کا اہم ترین حصہ ہے-زرعی فضلہ کھلے عام جلانے کی حوصلہ شکنی سے فضائی معیار میں بہتری آئے گی-
وزیراعلیٰ کو پاکستان میں نیسلے کی خدمات پر بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ے پاکستان کے لیے نیسلے کی عوامی خدمات کو سراہااورکہاکہ بائیو ماس سٹیم پلانٹ پاکستان میں سرکلر اکانومی اور قابل تجدید توانائی کی نمایاں مثال ہے- منصوبہ حکومت پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ، صاف فضا ءاور صنعتی ترقی کی ترجیحات سے مکمل ہم آہنگ ہے- موسمیاتی بہتری کے لئے بھرپور معاونت کی جائے گی- نیسلے سمیت موسمیاتی بہتری کے لئے سرگرم ہر ادارے کے لیے دروازے کھلے ہیں –
