ٹک ٹاکر سنبل ملک نے سابق ایم پی اے میاں نوید کے ساتھ منسوب مبینہ کال کی تردید کردی
میں کسی میاں نوید ایم پی اے کو نہیں جانتی، نہ ہی ان کے ساتھ میرا کسی قسم کا کوئی تعلق ہے، یہ جو ریکارڈنگ وائرل کی جارہی ہے یہ اے آئی سے ریکارڈ کی گئی ہے؛ ٹک ٹاکر کا مؤقف

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سنبل ملک نے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کے ساتھ منسوب مبینہ آڈیو کال سامنے آنے کے بعد اپنا مؤقف جاری کرتے ہوئے اس آڈیو سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کردی۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے ایک اڈیو بیان میں سنبل ملک نے کہا کہ میرا نام سنبل ملک ہے اور میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہوں، میں کسی میاں نوید ایم پی اے کو نہیں جانتی اور نہ ہی ان کے ساتھ میرا کسی قسم کا کوئی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو آڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہے، وہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی معلوم ہوتی ہے، جسے شاید میاں نوید کے مخالفین نے ان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے بنایا ہو۔
کہانی میں نیا موڑ آ گیا ھے
ٹک ٹاکر سنبل ملک کا کہنا ھے میں کسی میاں نوید ایم پی اے کو نہیں جانتی لیک کال اے آئی سے بنائی گئی ھے یہ میں نہیں ھوں نا ھی میری آواز ھے https://t.co/ue1KIgyMl3 pic.twitter.com/eHOgtjVMVL— Taha (@Iam_Taha22) August 5, 2026
سنبل ملک نے مزید کہا کہ اس وائرل آڈیو میں موجود خاتون میں نہیں ہوں اور نہ ہی یہ میری آواز ہے، میرا میاں نوید سے کبھی کوئی رابطہ یا گفتگو نہیں ہوئی، اس لیے اس معاملے میں میرا نام جوڑنا بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق ایم پی اے میاں نوید سے منسوب ایک مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک خاتون کی جانب سے گاڑی اور گھر کا مطالبہ کیے جانے کی آوازیں سنائی دینے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم اب سنبل ملک نے اس آڈیو میں اپنی موجودگی اور آواز دونوں کی تردید کر دی ہے۔
