محسن نقوی بات کرکے پھنس گئے ہیں اب سمجھ نہیں آ رہا مؤقف ہے کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر فواد چوہدری نے وزیرداخلہ محسن نقوی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نظام تباہ ہے لیکن ہم نے وزیر بھی رہنا ہے اور 5سال بھی پورے کرنے ہیں۔ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی بھی بات کر کے پھنس گئے ہیں اب سمجھ نہیں آ رہا مؤقف ہے کیا نظام Collapse ہے لیکن ہم نے وزیر بھی رہنا ہے اور پانچ سال بھی پورے کرنے ہیں شھباز شریف بڑے اچھے ہیں لیکن بس حکومت نہیں چل رہی، رانا ثناءاللہ بھی اچھے ہیں اور خواجہ آصف کی بھی پپیاں لینی ہیں، بھائی اب کہا ہے تو کھڑا تو رہ اب!
محسن نقوی بھی بات کر کے پھنس گئے ہیں اب سمجھ نہیں آ رہا مؤقف ہے کیا نظام Collapse ہے لیکن ہم نے وزیر بھی رہنا ہے اور پانچ سال بھی پورے کرنے ہیں شھباز شریف بڑے اچھے ہیں لیکن بس حکومت نہیں چل رہی، رانا ثنااللہ بھی اچھے ہیں اور خواجہ آصف کی بھی پپیاں لینی ہیں۔۔ بھائ اب کہا ہے تو… https://t.co/k2Ae7sUcRX
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2026
یاد رہے گزشتہ روز وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ جو مرضی بیان بازی کرلیں! حکومت اور وزیراعظم شہبازشریف 5 سال پورے کریں گے، میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا کیونکہ میں خود حکومت کا حصہ ہوں۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے صرف یہ درخواست کرنی ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں، تمام وزارتوں کی کارکردگی کا معائنہ کرائیں، اور نتیجہ عوام کے سامنے رکھیں، تاکہ لوگوں کو پتا ہو کہ کون سی وزارت کی کتنی کارکردگی ہے۔لیکن میری وزارت کی حاضری 70فیصد کے قریب ہے۔ میں اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں، نظام بالکل تباہ ہوا ہے، لیکن میں نے نظا م 80سالوں سے تباہ ہونے کا کہا تھا۔
میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ نظام 80سالوں سے تباہ ہے،
اگر نظام چل رہا ہوتا تو ہم کہاں سے کہاں پہنچ چکے ہوتے۔میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا تھا ، کیونکہ میں خود حکومت کا حصہ ہوں۔بات یہ ہے کہ آپ کے پاس وزیراعظم 16گھنٹے کام کرتا ہے، اگر نظام بہتر ہوجائے تو رزلٹ بھی ہزار گناہ زیادہ بہترہوگا۔ پھر بھی ایف بی آر وصولیوں کو بڑھادیا، جنگ جیت لی، اصلاحات کی گئی۔ اگر وزیراعظم کو سسٹم ٹھیک ملتا تو مزید تیزی سے ملک کو آگے لے کر جاتے۔یہ جو مرضی بیان بازی کرلیں ، شہبازشریف کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔جنہوں نے میرے بارے کہا کہ میں نے30سال کا سفر 3سال کرلیا ان کا شکریہ۔
