ن لیگ کو ماڈل کے طور پر نوازشریف اور یاسمین راشد کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروا لینی چاہیئے
اگر نتیجہ ٹھیک نہ ہو تو ن لیگ کو قوم سے معافی مانگ کر جان چھوڑنی دینی چاہیئے، رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ماڈل کے طور پر نوازشریف اور یاسمین راشد کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروا لینی چاہیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ن لیگ سرخرو ہو، جس طرح 2024 کے الیکشن کو گندا کیا گیا ہے ،اور جس طرح حکومت دی گئی ہے، جتنے بھی الزامات ہیں وہ رد ہونے چاہئیں۔
ان ووٹوں کی گنتی کروا لیں اگر وہ ٹھیک ہے تو ن لیگ بھی ٹھیک ہے اگر نہیں تو پھر ن لیگ قوم سے معافی مانگیں اور جان چھوڑے۔
’نواز شریف قوم سے معافی مانگیں‘
ماڈل کے طور پر یاسمین راشد اور نواز شریف کے حلقے کی دوبارہ گنتی کروا لیں اگر وہ ٹھیک ہوا تو ہم سارے الیکشن کو مان لیں گے اور اگر نہ ٹھیک ہوا تو نواز شریف صاحب پوری قوم سے معافی مانگیں اور ہماری جان چھوڑیں، حسن مرتضیٰ pic.twitter.com/PXnzB7U5kf
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 6, 2026
دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت کے وزراء خود بول پڑے ہیں کہ سب اچھا نہیں ہے، سسٹم ناکام ہوگیا ہے، آرکیٹیکٹ نے ان کو بتا دیا ہے کہ یہ گھر گرنے والا ہے، حکومت مانے یا پھر وزراء کو شوکاز نوٹس دے، حکومت کو وضاحت تو کرنا پڑے گی۔
ہم نیوز کے پروگرام میں اینکر عاصمہ شیرازی نے سوال کیا کہ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں، پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے کیا؟ جس پر سیکرٹری اطلاعات پی پی پی ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کے وزراء خود بول پڑے ہیں کہ سب اچھا نہیں ہے۔ محسن نقوی، خواجہ آصف، احسن اقبال، علیم خان، حکومتی کابینہ میں بات شروع ہوگئی ہے کہ سسٹم ناکام ہوگیا ہے۔
حکومت یا مانے یا وزراء کو شو کاز نوٹس دے، حکومت کو وضاحت تو کرنا پڑے گی۔ کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی نے حکومت کی دھاندلی کو بےنقاب کیا ہے۔
