کراچی: پولیس کا پشتون ہوٹل ملازمین پرر وحشیانہ حملہ، وزیر اعلیٰ سندھ واقعے کا نوٹس لیں، ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے قرار واقعی سزا دی جائے: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جنوبی پشتونخوا کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے ضلع پشین کے ضلع معاون سیکرٹری ہاشم خان اور ان کے دیگر ساتھیوں پر شفیق موڑ کراچی میں پولیس کی جانب سے وحشیانہ اور ہتک آمیز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سمن آباد گلبرگ پولیس تھانہ کے اہلکاروں کی جانب سے ہتک آمیز حملے اور نہایت بے دردی سے زد و کوب کرنے کا مکروہ دھندہ، پولیس کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دعوے کے سراسر منافی عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ بیان میں سندھ کی صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ملک کے معزز شہریوں کی ذلت آمیز مار پیٹ میں ملوث پولیس آفیسران و اہلکاروں کو فی الفور معطل کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

WhatsApp
Get Alert