کوئٹہ ‘ بدعنوانی اور مس کنڈکٹ پر پی ٹی سی کے ایکٹنگ ڈی ایس پی راجہ غفور احمد معطل

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) بلوچستان کے جاری کردہ احکامات کے تحت پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) کوئٹہ کے ایکٹنگ ڈی ایس پی راجہ غفور احمد (انسپکٹر/BS-16) کو سنگین بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کی بنیاد پر فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی پی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی کی جانب سے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کے حکم پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، معطل افسر راجہ غفور احمد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید احکامات تک فوری طور پر سی پی او کوئٹہ رپورٹ کریں۔
