پی ٹی آئی میں اختلافات کی بازگشت، مشعال یوسفزئی کے معاملے پر سلمان اکرم راجا کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنےکاکوئی اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میرا سینیٹ سے مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنےکاکوئی اختیار نہیں، میں نےدرگزر سےکام لیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا۔مشعال یوسفزئی اکیلی نہیں، ان کے ساتھ گروپ ہے، سب کے سامنے حقیقت آجائے گی۔جس بات کو ماضی میں ہوا دی گئی میں اسے ہوا نہیں دوں گا، مجھے نہیں معلوم مشعال یوسفزئی کو سینیٹر کس نے بنایا۔ میرا سینیٹ سے مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ میں نے درگزر سے کام لیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا۔

دریں اثنا راولپنڈی میں اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا جو جس غلاظت سے نکل کر آئے گا وہ اسی غلاظت کو ظاہر کرے گا، جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے، الزامات کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔ میرا سب کو معلوم ہے، میں وکالت کرتا رہا ہوں ابھی بھی کر رہا ہوں، بالکل بے بنیاد گفتگو کی گئی، اس کا جواب دینا پڑے گا، پارٹی بالکل اس معاملے پر ایکشن لے گی۔27 ستمبر لمبی تاریخ نہیں، ہم روز ہی کچھ نہ کچھ کر رہے ہوتے ہیں، 27 ستمبر دور کی تاریخ نہیں، وقت جلد گزر جاتا ہے، انقلاب ایک سیاسی جماعت نہیں لاتی، اس کیلئے پوری قوم کو نکلنا پڑتا ہے۔مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی کوئی پیشکش موجود نہیں، ہم نے کسی سطح پر اصول کی بنیاد پر مذاکرات سے انکار نہیں کیا، پیپلز پارٹی سے اتحاد قبل از وقت بات ہے، کسی ایک مسئلے پر موقف یکساں ہوسکتا ہے۔پی ٹی آئی کا کبھی کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں رہا، راولپنڈی میں مارا جانے والا شخص کس گروہ کا تھا اس کا کیا عمل تھا ہم نہیں جانتے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا پی ٹی آئی ایک پرامن جماعت ہے، دہشتگردی کے خلاف ہے، ہم کسی متشدد کاروائی کا حصہ نہیں، ہم آئین اور قانون کے اندر اپنی جدوجہد کر رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں نے زندگی ایسی نہیں گزاری ، میری زندگی کا ایک لمحہ نہیں جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، جو بولنا ہے بولو، سوال کیاکہ کون سی بات ایسی کی جو سازش ہے؟

مشال یوسفزئی نے کہا آپ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپنے لیے استعمال کیا، میں لکھنے پر آؤں تو آپ خود حیران و پریشان ہوں گے۔ قریبی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert