صالح ظافر وزیراعظم ہاؤس کی نوازشریف دور کی خبر پر قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف صحافی اور تجزیہ کار صالح ظافر نے وزیراعظم ہاؤس کی ماضی کی خبر سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی دی گئی کسی بھی خبر کے بارے میں نہ معذرت خواہ ہیں اور نہ ہی اس کی صحت سے انکار کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صالح ظافر کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیراعظم ہاؤس سے جو چیزیں برآمد ہوئی تھیں یقیناً ان کے بارے میں معلومات موجود تھیں جس کی بنیاد پر وہ خبر شائع کی گئی تھی، اسی دوران انہوں نے صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خبر جس کے بارے میں بھی ہو اور جیسی بھی ہو، صحافی کا کام اسے سامنے لانا اور بیان کرنا ہوتا ہے۔
میں وزیراعظم ہاؤس سے جنسی اشیاء کی برآمدگی والی خبر پہ قائم ہوں یہ ان کا بڑا پن ہے کہ میں نے ان کے خلاف خبر دی اس کے باوجود انہوں نے مجھے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا اور یہ ان کا دنیاوی حقائق تسلیم کرنے کے مترادف ہے , صالح ظافر pic.twitter.com/vYsBPHVj6z
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) August 16, 2026
اس موقع پر صالح ظافر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ظرف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا بڑا پن ہے کہ ان کے خلاف خبر دینے کے باوجود انہوں نے مجھے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا، ان کا ایوارڈ دنیاوی حقائق تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
