کوئٹہ میں بی این پی کی ریلی، جبر و طاقت سے بلوچ اور پشتون کو خاموش نہیں کیا جاسکتا، ساجد ترین کا خطاب


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنماﺅں کی ایک بڑی تعداد نے سوراب فضائی حملہ میں معصوم خواتین، بچوں سمیت بے گناہ افراد کو شہید کرنے کےخلاف اور پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کے منیجر حاجی رجب اور گارڈ احمد کو لاپتا کرنے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اپنے خطاب میں کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کرچکی ہے۔ جبر اور طاقت سے بلوچ اور پشتون کو خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بی این پی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی یہ واضح پیغام دے رہی ہے کہ متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے، ورنہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ ہم معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت پر خاموش نہیں رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert