حج درخواستوں کی وصولی،پرائیویٹ سکیم کے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کے پاس بھی بکنگ کروائی جا سکتی ہے

لاہور ( قدرت روزنامہ) حج2027ءکے لیے سرکاری حج سکیم کے لیے آج سے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز، پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ بھی کی جا سکے گی۔پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے19نومبر2027ءکی معیاد کے حامل پاسپورٹ رکھنے والے مرد خواتین حج درخواست حبیب بینک یا وزارت مذہبی امور کی پاک حج ایپ یا ای پورٹل پر آن لائن جمع کرا سکیں گے۔
40روزہ حج پیکیج کے لیے حج درخواست کے ساتھ پہلی قسط کے6 لاکھ روپے،25روزہ کے لیے 6 لاکھ50ہزار روپے جمع کرانا ضروری ہو گا۔ ڈبل بیڈ کے لیے فی حاجی 2 لاکھ10ہزار،2 افراد کے لیے 4 لاکھ20ہزار، ٹرپل بیڈ کے لیے فی حاجی 70ہزار، 3 افراد کے لیے 2 لاکھ 10ہزار جمع کرانا ضروری ہے۔12سال کے بچے کی پابندی ہے حج درخواستیں پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی، مجموعی کوٹہ حج 2027ءایک لاکھ79ہزار210 ہے۔
سرکاری سکیم60 فیصد پرائیویٹ سکیم40فیصد ہے حج2027ءکے لیے25روزہ پیکیج13لاکھ،42روزہ پیکیج 12لاکھ رکھا گیا ہے۔پرائیویٹ سکیم کے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کے پاس بھی بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔
