کراچی حیدرآباد روڈکسی بھی طرح موٹر وےکہلانےکےلائق نہیں، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان

کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےکہا ہےکہ کراچی حیدرآباد روڈ کسی بھی طرح موٹر وے کہلانےکےلائق نہیں ہے۔
کراچی میں گورنر ہاؤس میں ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کراچی حیدرآباد روڈ کسی بھی طرح موٹر وے کہلانے کےلائق نہیں ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سکھر سےحیدرآباد اورکراچی تک نئی موٹروےکا کام اسی سال شروع ہوگا، ہم کسی ایسی چیز میں نہیں پڑنا چاہتے جس سےتنازع شروع ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے جو مسائل حل طلب تھے وہ حل کیے،کچھ مطالبات کے لیے رسمی کارروائیاں ہیں وہ پوری کریں گے، اس کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
