زیارت، ہرنائی سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) زیارت اور ہرنائی کے سرحدی پہاڑی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ نگرانی کے دوران ایک متروکہ مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھی گئی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert