عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ! جانیں چاندی اور پلاٹینم کے تازہ نرخ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی شرح سود میں اضافے کے امکانات کم ہونے کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر تیزی پکڑ لی۔ منگل کو قیمتی دھات کی قیمت مسلسل تیسرے کاروباری سیشن میں بڑھ گئی جس سے مارکیٹ میں سونے کی طلب میں بہتری کا رجحان نمایاں ہوا۔
0130 جی ایم ٹی تک اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے بعد 4,424.28 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ اسی طرح دسمبر میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,480.90 ڈالر فی اونس پر ریکارڈ کیے گئے۔
دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔ اسپاٹ سلور 0.9 فیصد مہنگا ہوکر 66.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پلاٹینم کی قیمت میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1,772.75 ڈالر فی اونس ہوگئی تاہم پیلاڈیم کی قیمت میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1,330.05 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
