میر رضا قتل کیس سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی سامنے آگئی، لاش ملنے کے مقام پر مشکوک شخص کو ٹہلتے دیکھاگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ دنوں قتل ہونے میر رضا کے کیس سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

دو گھنٹے 17 منٹ کی ویڈیو 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب کی ہے جس میں رات 4 بج کر 50 منٹ پر لاش ملنے کے مقام پر سے کچھ فاصلے پر ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اس شخص تین منٹ تک ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے، سی سی ٹی وی میں پولیس موبائل بھی دیکھی جاسکتی ہے اور 5 بج کر 45 منٹ پر پولیس اہلکار کو کیمرے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اہلکار سوا دو گھنٹے تک لاش ملنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر موجود رہے، صبح 5 بج کر 8 منٹ پر پولیس موبائل کی نیلی پیلی بتیاں آن کردی گئیں۔

لاش ملنے کے مقام سے چند گز کی دوری پر پولیس موبائل کی موجودگی نے کئی سوال کھڑے کردیے۔ ویران مقام پر موجود مشکوک شخص اور مشتبہ موٹرسائیکل سوارکون تھے؟ نئے سوالات اٹھ گئے۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان تاجر میر رضا کی لاش 29 جولائی کی دوپہر ملی تھی۔

WhatsApp
Get Alert