ان كو پته هے كه جس دن عمران خان باهر آئے گا ان كى سياست ختم هو جائے گى،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سیاسی مخالفین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ذہنی اور اخلاقی پستی کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں، ان سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔
اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ان لوگوں نے ماضی میں بھی عدالتوں کے فیصلے تسلیم نہیں کیے، انہیں جمہوری اقدار کا کوئی علم نہیں۔ ان کے بقول مخالفین کو خوف ہے کہ جس دن عمران خان باہر آگئے، ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ ملک کا پیسہ پہلے بھی چرا چکے ہیں اور اب آئی ایم ایف نے رپورٹ کیا ہے کہ انہوں نے 5 ہزار 300 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مخالفین ملک کا پیسہ کھا رہے ہیں، عمران خان انہیں نہیں چھوڑیں گے، مخالفین کو سب سے زیادہ خوف اسی بات کا ہے کہ عمران خان کسی صورت جیل سے باہر نہ آئیں۔
