ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ؛ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق، گاڑی مکمل تباہ
سوئی کے علاقے لنجو صفاری میں زیر زمین دفن بارودی مواد پھٹنے سے رشید بگٹی دم توڑ گیا

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر لیا، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی سوئی پولیس تھانے کی حدود لنجو صفاری شاخ نمبر اٹھ کے مقام پر زیر زمین دفن بارودی سرنگ پر موٹر سائیکل چڑھنے کے باعث دھماکہ رشید بگٹی موقع پر ہی جانبحق موٹر سائیکل تباہ ہو گئی واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراو کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا
