وہ سادہ دوست بتائیں! جو سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بغیر ڈیل کے ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ وہ سادہ دوست بتائیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بغیر ڈیل کے ہے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ “سادہ” دوست آگے آئیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ویسے تو اس ملک کی عدالتیں فوجی اسٹیبلشمنٹ کی غلام ہیں لیکن عمران خان صاحب کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بغیر کسی ڈیل کے، عدالتوں نے اپنی مرضی سے دیا ہے۔
وہ “سادہ” دوست آگے آئیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ویسے تو اس ملک کی عدالتیں فوجی اسٹیبلشمنٹ کی غلام ہیں لیکن عمران خان صاحب کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بغیر کسی ڈیل کے، عدالتوں نے اپنی مرضی سے دیا ہے۔۔۔۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) August 20, 2026
گزشتہ روز ایکس پر اپنے پیغام انہوں نے کہا کہ کیسے بے شرم لوگ ہیں! عمران خان حکومت میں جن کے لیڈر کو جعلی رپورٹس پر باہر کے اسپتالوں سے علاج کروانے کی اجازت دی گئی تھی، وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے پاکستانی اسپتال سے علاج کروانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، لیکن وہ اِن میں نہیں ہوتی۔ مزید ایک ٹویٹ میں اقرارالحسن نے کہا کہ میری ٹائم لائن گواہ ہے کہ ہم نے عمران خان صاحب کی صحت، سلامتی اور رہائی کے ساتھ ساتھ یاسمین راشد صاحبہ، عمر چیمہ، چوہدری اعجاز، محمود الرشید، فلک اور صنم جاوید اور پی ٹی آئی کے ہر سیاسی قیدی کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔
