عمران خان کی دوبارہ اڈیالہ جیل منتقلی، حامد میر نے ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

وہ صاحبان جن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی ڈیل کر لی ہے وہ غلط ثابت ہو گئے حکومت نے توہین عدالت سے بچنے کے لئے ایک کڑوا گھونٹ پیا لیکن حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات میں کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی، ایکس پر بیان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو طبی معائنے کے بعد شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں سخت سکیورٹی میں ان کے سیل میں منتقل کیا گیا۔ عمران خان کو طبی معائنے کے لیے جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طبی معائنے کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
اسی تناظر میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے عمران خان کی اسپتال منتقلی اور واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے اسپتال لایا گیا، چیک اپ کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو یہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل کرلی ہے، وہ غلط ثابت ہوگئے۔


حامد میر کے مطابق حکومت نے توہین عدالت سے بچنے کے لیے ایک کڑوا گھونٹ پیا، تاہم اس اقدام کے باوجود حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات میں کسی بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کو سیاسی ڈیل سے جوڑنے کی قیاس آرائیاں درست ثابت نہیں ہوئیں اور انہیں طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert