دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا سوچا لیکن ایسا نہیں ہوا، ایرانی صدر

ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاشی اور عسکری لحاظ سے حالتِ جنگ میں ہے، تاہم ملک مشکلات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران غیر قانونی جنگی حالات میں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران غیر قانونی جنگی حالات میں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم ایسا نہیں ہوسکا، جنگی مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کے متفقہ مؤقف کے نتیجے میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں مدد ملی۔
مسعود پزشکیان کے مطابق ماہرین نے مفاہمتی یادداشت کو مصلحت، عزت اور دانائی پر مبنی قرار دیا ہے۔
ایرانی صدرکا کہنا ہے کہ جو لوگ اس مفاہمت کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ معاملات کو درست انداز میں نہیں سمجھتے۔
