حکومت کی حماقتیں جاری ہیں، بہتر ہے مزید حماقتیں مت کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حکومت کی حماقتیں جاری ہیں، بہتر ہے مزید حماقتیں مت کریں ۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں اپنا روزجنگ کا کالم شیئر کیا جس کے مطابق حکومت کی حماقتیں جاری ہیں اپوزیشن نے ریاستی اداروں سے ٹکرانے کی بجائے صرف مسلم لیگ (ن) سے ٹکرانے کی پالیسی پر جمہوری و آئینی طریقے سےعمل کیا تو حکومت کی ’’مزید حماقتیں‘‘کسی نہ کسی کواڈیالہ کے “زندان حماقت‘‘ میں پہنچا دینگی۔
بہتر ہے ’’مزید حماقتیں‘‘ مت کریں۔ مسلم لیگ (ن) کی حماقتیں اورپھر مزید حماقتیں مولانا فضل الرحمان کے بعد بلاول کو بھی تحریکِ انصاف کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تین ماہ کیلئے راولپنڈی میں فوج تعینات کر دی ہے۔
حکومت کی حماقتیں جاری ہیں اپوزیشن نے ریاستی اداروں سے ٹکرانے کی بجائے صرف مسلم لیگ (ن) سے ٹکرانے کی پالیسی پر جمہوری و آئینی طریقے سےعمل کیا تو حکومت کی ’’مزید حماقتیں‘‘کسی نہ کسی کواڈیالہ کے “زندان حماقت‘‘ میں پہنچا دینگی ۔بہتر ہے ’’مزید حماقتیں‘‘ مت کریں https://t.co/JxVSggGzG7
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 24, 2026
اس فیصلے کے بعد سمجھ آتی ہے کہ اپوزیشن کا ریاستی اداروں سے محاذآرائی نہ کرنے کا فیصلہ کتنا اہم ہے۔
اگلے دس پندرہ دن میں عمران خان کو جیل سے اسپتال نہ لایا گیا تو شہباز شریف کی حکومت کیلئے پریشانیاں بڑھ جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کو چاہئے کہ اپوزیشن کا مقابلہ سیاسی انداز میں کرے اور اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹے۔ اگر اپوزیشن نے ریاستی اداروں سے ٹکرانے کی بجائے صرف مسلم لیگ (ن) سے ٹکرانے کی پالیسی پر جمہوری اور آئینی طریقے سے عمل کیا تو اس حکومت کی ’’مزید حماقتیں‘‘جاری رہیں گی اور کسی نہ کسی کے زوال کا باعث بن کر اسے پھر سے ’’زندان حماقت‘‘ میں پہنچا دیںگی۔ بہتر ہے ’’مزید حماقتیں‘‘ مت کریں۔
