پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دیکر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کے خلاف 17-25 ، 17-25 اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
پاکستان نے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔
الجزائر کے خلاف پاکستان نے اٹیک سے37 پوائنٹس، بلاک سے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان نے سروس سے 4 پوائنٹس حاصل کیے، الجزائر کی جانب سے 2 پوائنٹس بنائے گئے۔
الجزائر کے خلاف پاکستان کو حریف کی غلطیوں سے 23 پوائنٹس ملے۔ پاکستان کی جانب سے فہد 20 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
فہد نے الجزائر کے خلاف اٹیک سے 16 اور بلاک سے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔
