گلوکارہ آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی، چہرہ متاثر، آنکھ کے گرد نیل پڑگیا
چوٹ لگنے کے بعد سے وہ مسلسل متاثرہ جگہ پر برف کی ٹکور کر رہی ہیں تاکہ سوجن اور درد میں کمی آ سکے، زندگی میں اس سے قبل ان کے چہرے پر کبھی اتنا بڑا نیل یا چوٹ کا نشان نہیں پڑا؛ گلوکارہ کی انسٹا گرام پوسٹ

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ایک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئی، جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے چہرے پر گہرے نیل اور سوجن کے نمایاں نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے گلوکارہ نے تفصیلات بتایا کہ وہ پہلے ہی شدید فلو، گلے کی خرابی اور تیز بخار میں مبتلا تھیں کہ اسی دوران وہ حادثاتی طور پر ایک دروازے سے زور سے ٹکرا گئیں، اس ٹکراؤ کے باعث ان کے چہرے اور آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی، جس سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں آئمہ بیگ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ چوٹ لگنے کے بعد سے وہ مسلسل متاثرہ جگہ پر برف کی ٹکور کر رہی ہیں تاکہ سوجن اور درد میں کمی آ سکے، زندگی میں اس سے قبل ان کے چہرے پر کبھی اتنا بڑا نیل یا چوٹ کا نشان نہیں پڑا، ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعائیں اور نیک تمناؤ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
