حکومت امن کے قیام میں اپنی ناکامی کا ملبہ باغات مالکان پر ڈال رہی ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

باغات مالکان کو سہولت کار قرار دے کر عوام کو آبائی جائیدادوں سے جبری بے دخل کرنے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے


حکومت کی نااہلی سے بلوچستان نوگو ایریا بن چکا ہے، سیکیورٹی کی ناکامی کا ملبہ عام عوام پر ڈالنا ریاست کی پہلو تہی ہے: جے یو آئی رہنما
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت قیام امن میں اپنی نااہلی کا ملبہ باغات مالکان پر ڈال رہی ہے اب اپنی ناکامی چھپانے کے لیے باغات کی مالکان کو سہولت کار قرار دے رہا ہے قیام امن ریاست کی زمہ داری ہے۔ باغات کے مالکان کو دہشت گردوں کا سہولت کار تصور کرنا یا باغات کوختم کرنا سمجھ سے بالاتر منطق ہے جب باغات مالکان خود اپنے آپ کاتحفظ نہیں کرسکتے ہیں تو فورسزپرحملہ کسی کے باغ سے واردات ہو جائے تو مالک قصوروار کیسے ٹہرا جاتا ہے۔ کسی کوسہولت کار قرار دینے سے بلوچستان کے امن مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سہولت کار قرار دینے سے عوام کو اپنے جائیدادوں سے جبری طور پر بے دخل کرنے کا منصوبہ ہے کسی کو اپنے جائیدادوں سے بے دخل کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ یہ صدیوں سے اپنے زمینوں پرآباد ہیں اب منصوبے کے تحت مقامی آبادی کو سہولت کار قرار دینے سے ان کی آبائی جائیدادوں کی چھیننے کی کوشش ہے۔ آئین کے تحت ہر شہری کی جان، مال اور عزت کی حفاظت ریاست کی پہلی اور اہم ترین ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کا ختم کرنا سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کا کام ہے۔ بے گناہوں کو ہراساں نہ کرے۔ سیکورٹی کی ناکامی کا ملبہ عام عوام پر ڈالنا ریاست کی اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کے مترادف ہے۔اس قسم کے اقدامات سے عوام اور اداروں کے درمیان مزید دوریاں اور عدمِ اعتماد بڑھتا ہے۔ کو ی بھی مقامی زمیندار یا مالکان اپنی حدود کو ریاست مخالف گروہ کو اپنے مرضی سے پناہ گاہ نہیں دیتے ہیں اگر زبردستی سے کوئی داخل ہو تو باغ کے مالک کو قصوروار کیسیٹہرتے ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی سے بلوچستان نوگو ایریا بن چکے ہیں۔ محرومیوں نے بلوچستان کو بدامنی، احساسِ کمتری اور عدم استحکام کی اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے جہاں ترقی کے دعوے اور طفل تسلیاں اپنا اثر کھو چکی ہیں۔ پورے صوبے میں کہیں بھی حکومت کی رٹ دکھائی نہیں دیتی۔ عوام کی عزتیں مال و جان سب کچھ داؤ پر لگ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حالات پر غیر سنجیدہ فیصلوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے امن وامان کے نام پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بدامنی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت صرف ورکشاپ اور بلند بانگ دعوؤں سے اپنی ناکام کارکردگی کو نہیں چھپا سکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert