آواران میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، آخری خارجی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، حکومت اور عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں: شاہد رند


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) آواران میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی باعث اطمینان ہے ، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند
مصدقہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، شاہد رند
خوارج کی نقل و حرکت کی مؤثر فضائی نگرانی کے بعد کواڈ کاپٹر سے درست کارروائی کی گئی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
کارروائی کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں عسکری سامان اور آلات برآمد ہوئے، شاہد رند
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس کا مؤثر استعمال قابل تحسین ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، شاہد رند
حکومت اور عوام اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، شاہد رند
آخری خارجی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

WhatsApp
Get Alert