لاہور: حادثات کی روک تھام کیلئے شہر کے داخلی راستوں پر بغیر لائسنس والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند

لاہور(قدرت روزنامہ)حادثات کی روک تھام کیلئے شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسرکے مطابق شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے جب کہ فٹنس سرٹیفکیٹ اوربغیر لائسنس والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ بغیر ترپال مٹی و ریت والی 108 ٹرالیاں پکڑی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 210 بڑی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ بغیر لائسنس ہیوی مشینری چلانے پر 16ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
