بلوچستان سے 235افراد اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شریک ہوتے سارے وہاں سے گالیاں کھا کر با عزت واپس آتے ہیں ،صادق عمرانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر میر صادق علی عمرانی نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو قوتیں امن و امان کی بحالی کی ذمہ دار ہیں ،حکومت جن کیلئے اربوں روپے امن و امان کی بحالی کیلئے مختص کرتی ہے ۔اس کا کوئی فائدہ ہوتا کیوں سامنے نہیں آرہاہے۔ہمیں بتائیں اس صوبے کے لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں ان کو تحفظ کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ امن قائم نہ ہونے کی وجوہات بتائیں ۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 235 عمائدین جن میں ممبران اسمبلی و سینیٹ بھی موجود تھے اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شریک ہوئے یہ سارے وہاں سے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں
